جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

بابر اعظم پر ’’خودغرض‘‘ کھلاڑی ہونے کا الزام کس نے لگایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں اب ان پر خودغرض کھلاڑی کا الزام بھی لگ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی بدترین کارکردگی کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں اب ان پر خودغرض کھلاڑی کا الزام بھی لگ گیا ہے اور یہ الزام روایتی حریف بھارت کے سابق کرکٹر پارتھیو پٹیل نے لگایا ہے۔

پارتھیو پٹیل کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بابر اعظم پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کو خودغرض قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

سابق بھارتی وکٹ کیپر نے کہا کہ جب آپ کا کپتان ہی خودغرض ہو تو ٹیم کا کچھ نہیں ہوسکتا۔

پارتھیو پٹیل نے فخر زمان کی ورلڈ کپ میں ناکامی پر کہا کہ فخر زمان کیا کر سکتا تھا جب اسے اپنی اصل پوزیشن اوپنر کے طور پر کھیلنے کا موقع نہ ملے۔ جب بابر اوپننگ کرنا چاہتے تھے تو فخر کو بیٹنگ کے لیے ان کے بعد ہی آنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جو آج کہہ رہا ہوں وہ نیا نہیں ہے بلکہ سابق پاکستانی کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس بھی یہی کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے چار ورلڈ کپ اور دو ایشیا کپ کھیلے تاہم وہ کسی ایک ایونٹ میں بھی ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہے۔ گزشتہ 8 ماہ کے دوران پاکستان کپتان کی قیادت میں پاکستان نے ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہی راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی۔

حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی انفرادی کارکردگی بھی مایوس کن رہی اور وہ چار میچز میں صرف 87 رنز ہی بنا سکے۔

ٹیم میں تعصب ہونے کی باتیں غلط، قوم کا ہم پر غصہ جائز ہے، محمد رضوان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں