بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

لیجینڈ عمران خان کا اہم ریکارڈ بابراعظم کے نشانے پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمران خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑنے کی تیاری کر لی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تجربہ کار بلے باز یسٹ انڈیز کے خلاف اپنی عمدہ فارم برقرار رکھنے کے لیے پرُعزم ہیں اور ساتھ ہی کئی ریکارڈز ان کے نشانے پر ہیں۔

- Advertisement -

وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہمہ وقتی رنز کی تعداد میں پاکستان کے کرکٹ لیجنڈز، عمران خان کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

اس وقت عمران خان بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 1,977 رنز کے ساتھ پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جب کہ بابر تمام فارمیٹس میں 1,676 رنز کے ساتھ پیچھے ہیں اور انہیں سابق کپتان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 302 رنز درکار ہیں۔

کرکٹ کے دونوں عظیم کھلاڑیوں کا ویسٹ انڈیز کے خلاف 11 نصف سنچریوں کا ایک جیسا ریکارڈ بھی ہے۔ آنے والی سیریز میں ایک ہی نصف سنچری بابر کو اس ریکارڈ میں عمران خان سے آگے بڑھا دے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں  کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابرار احمد، امام الحق اور محمد ہریرہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد علی کاشف علی اور روحیل نذیر بھی ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر، بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر، بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں