بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ایک تاریخی سنگ میل کے قریب پہنچ رہے ہیں اور ایک قابل ذکر کارنامے کے ساتھ وہ جدید عظیم کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر ٹاپ رینک والے ون ڈے بلے باز فارمیٹ میں تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بننے کے لیے تیار ہیں۔
اس وقت 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے جب کہ بابر اعظم 120 اننگز میں 5 ہزار 957 رنز بنا کر اس شاندار کارنامے کے کچھ ہی فاصلے پر ہیں۔ ادھر بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔
22دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں بابراعظم جب بیٹنگ کے لیے آئے تو انہیں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 95 رنز درکار تھے۔ انہوں نے اوپنر صائم ایوب کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور مسلسل دوسرے میچ میں ففٹی بنائی تاہم وہ نصف سنچری کو تھری ڈیجٹ میں تبدیل نہ کر سکے اور 52 رنز بنا کر چلتے بنے۔
19 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بابر کی حالیہ کارکردگی نے ان کی فارم میں واپسی کی تھی انہوں نے 95 گیندوں پر اہم 73 رنز بنائے، جس سے پاکستان کو 81 رنز سے فتح نصیب ہوئی۔۔
نصف ٹن کے ساتھ بابر نے ایم ایس دھونی کے "SENA ممالک” (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) کے خلاف سب سے زیادہ نصف سنچریوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔