جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

بابر اعظم کے پاس آج شاہد آفریدی اور انضمام الحق کے ریکارڈز توڑنے کا سنہری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

بابر اعظم کے پاس آج دو پاکستانی لیجنڈز انضمام الحق اور شاہد آفریدی کے ریکارڈ ایک ساتھ توڑنے کا سنہری موقع ہے۔

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم جو گوکہ کافی عرصہ سے آؤٹ آف فارم ہیں، تاہم آج جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 میچ میں پاکستان کے لیجنڈز بلے بازوں اور سابق کپتانوں شاہد آفریدی اور انضمام الحق کے ریکارڈز توڑنے کا سنہری موقع ہے۔

بابر اعظم جو ٹی 20 کرکٹ کی 120 اننگز میں اب تک 72 چھکے لگا چکے ہیں۔ وہ آج دو چھکے لگا کر شاہد آفریدی کا 73 چھکوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

بابر اعظم اس فارمیٹ میں 75 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں کپتان محمد رضوان 95 چھکوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ ٹیم سے ان دنوں دور جارح مزاج اوپنر فخر زمان 84 اننگز میں 76 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی 76 چھکے لگا رکھے ہیں، مگر اس کے لیے انہوں نے 108 اننگز کھیل رکھی ہیں جب کہ شاہد آفریدی 90 اننگز میں 73 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

بابر اعظم کے پاس آج پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ریکارڈ ساز بلے باز سابق کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے اور وہ ایک نصف سنچری بنا کر یہ اعزاز پا سکتے ہیں۔

پاکستانی بیٹرز میں جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز محمد یوسف کے پاس ہے۔ انہوں نے 47 اننگز میں 14 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

انضمام الحق کی 59 اننگز میں 12 نصف سنچریاں ہیں جب کہ موجودہ اسٹار بیٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک 11 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

اگر آج بابر اعظم نصف سنچری اسکور کر لیتے ہیں تو وہ 50 یا پلس اسکور کرنے میں انضمام الحق کے ہم پلہ ہوں گے تاہم یہ سنگ میل وہ صرف 34 ویں اننگ میں حاصل کریں گے۔ اس طرح وہ اس فہرست میں انضمام الحق کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔

اس وقت بھارت کے روہت شرما 4231 رنز کے ساتھ اس فارمیٹ میں ٹاپ بیٹر ہیں جب کہ بابر اعظم نے 4192 رنز بنا رکھے ہیں۔ انہیں ٹی 20 کرکٹ میں سر فہرست آنے کے لیے صرف 40 رنز کی ضرورت ہے۔

تاہم فکر انگیز بات یہ ہے کہ بابر اعظم طویل عرصہ سے آؤٹ آف فارم ہیں اور ان کا بلا رنز نہیں اگل رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں بھی وہ صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

کون سا کھلاڑی بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کر سکتا ہے؟ اہم تجزیہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں