قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز نے اس سال کے ٹورنامنٹ کے لیے براہ راست معاہدہ کیا ہے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق 11 جون کو ہونے والی نیلامی سے قبل ہی بابر اعظم نے ایل پی ایل کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد وہ براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو اسٹرائیکرز نے کیا ہے، اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے۔
لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کا آئندہ چوتھا ایڈیشن 31 جولائی سے 22 اگست تک ہونے والا ہے۔