جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

شدید تنقید سے مایوس۔۔ بابراعظم کیا کرنے جارہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ہونے والی شدید تنقید کے بعد کپتانی چھوڑنے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بابر اعظم کپتانی سے علیحدگی کے لئے سوچ بچار کررہے ہیں، جبکہ اطلاعات ہیں کہ وطن واپسی پر وہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایڈن گارڈنز کولکتا میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سے بھی اس حوالے سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کرکٹرز کے رویے سے شدید مایوسی کا شکار ہیں، وہ کپتانی کے حوالے سے اپنے والد کے مشورے کو اہمیت دیں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ قریبی لوگوں نے انہیں تینوں فارمیٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں