جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘اپنا سر بلند رکھیں، ہم اور مضبوطی سے واپس آئیں گے’، کپتان بابراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے لگے اور اہم پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینگروز کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں ہار کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم نے تمام کھلاڑیوں کی گروپ فوٹو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنا سر بلند رکھیں، آپ متاثر کن تھے اور آپ نے چیمئینز کی طرح ایک بہترین کھیل پیش کیا۔

بابراعظم نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، انشا اللہ ہم یقینی طور پر اس تجربے سے سیکھیں گے اور مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے متاثر کن گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےآ فیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جوکہ ڈریسنگ روم میں بنائی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں بابر اعظم ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بُلند کرتے کہتے ہیں کہ شکست کے بعد ہم سبھی درد اور تکلیف میں ہیں کیونکہ ہم ایک میچ ہارے ہیں جس کی وجہ سے فائنل میں جانے سے رہ گئے

کپتان نے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی کو شکست کی وجہ نہ ٹھہرائیں، یہ نہ بولیں کہ اس نے ایسا کردیا یا اُس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا اتحاد قائم رہنا چاہیے، اس بار ہم ہار گئے ہیں لیکن ہم نے اس شکست سے سیکھنا ہے اور مستقبل میں ان غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں