بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے لیجنڈ سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان پہلا ون ڈے میچ تو ہار گیا تاہم بابر اعظم نے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا اور شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 78 رنز اسکور کیے۔

یہ بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی 36 ویں نصف سنچری تھی۔ پاکستان گوکہ یہ میچ نہ جیت سکا لیکن قومی بیٹر نے اس میچ میں 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کم سے کم اننگز میں زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر کمار سنگاکارا اور شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میں 300 سے زائد رنز کے ہدف کے تعاقب میں 27 اننگز میں 12 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے 35 جب کہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے نے 32 اننگز میں بارہ، 12 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اس فہرست میں پہلا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 35 اننگز میں 17 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔ بھارت کے ہی روہت شرما 32 اننگز میں 13 نصف سنچریا بنا کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں 16 اننگز میں 8 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی بیٹر کی بہترین کارکردگی ہے۔

اس فہرست میں بھی پہلا نمبر ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 20 اننگز میں 9 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا 25 اننگز میں 8 نصف سنچریاں بنا کر تیسرے جب کہ پاکستان کے فخر زمان 14 اننگز میں 7 نصف سنچریاں بنا کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں