پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے حسن علی کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بتادی۔

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو بیک اپ کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے، ٹیم کوئی ایک شخص منتخب نہیں کرنا چھ سے سات لوگوں کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی بہتری کے لیے اوپننگ چھوڑنی پڑی تو ضرور کروں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرا اور رضوان کا کھیلنے کا انداز مختلف ہے اور صائم ایوب پاور پلے میں جارح مزاج کرکٹ کھیل کر اچھا آغاز فراہم کرتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ہم  پراعتماد ہیں ٹرافی ضرور لے کر آئیں گے۔

پاک بھارت میچ سے متعلق کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی کے خلاف مضبوط حکمت عملی بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں