جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جیت سے اعتماد ملا ہے، اگلے میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 31.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فخر زمان کو شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اوپنر فخر زمان نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور تین چوکے شامل تھے، عبداللہ شفیق بھی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

- Advertisement -

کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر مہدی حسن مراز کو وکٹ دے بیٹھے، محمد رضوان 26 اور افتخار احمد 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مراز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت سے اعتماد ملا ہے، اگلے میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کو کریڈٹ جاتا ہے، آج تینوں شعبوں میں اچھی پرفارمنس رہی۔

بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی، بولرز کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے۔

دوسری جانب اوپنر فخر زمان نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد کافی پریکٹس کی تھی، آج بڑا اسکور کرنا چاہتا تھا بدقسمتی سے آؤٹ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنا کردار پتا تھا کہ تیز کھیلنا ہے اور رن ریٹ بہتر کرنا ہے، کوشش یہی تھی کہ 30 اوورز سے پہلے ہدف حاصل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں