The news is by your side.

Advertisement

کس کھلاڑی نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا؟ بابر اعظم نے بتادیا

کراچی: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کپتان بابر اعظم نے شاندار 122 رنز کی اننگز کھیلی، نائب کپتان محمد رضوان 47 گیندوں پر73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اور رضوان کے آگے جنوبی افریقی بولر بے بسی کی تصویر بنے رہے، صرف ولیمز نے میچ کے ‏آخر میں ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ‏میں سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم اور محمد رضوان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد ‏شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا۔

بابر اعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وکٹ کیپر محمد رضوان نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا، رضوان کو دیکھ کر دیگر کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

قومی ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں