لندن: پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ویٹالٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 55 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ایسا منوایا کہ سمر سیٹ کے کپتان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری ویٹالٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سمر سیٹ ٹیم کے کپتان ٹام بینٹن نے کہا ہے کہ بابر اعظم جس انداز سے اسٹروک کھیلتے ہیں اُس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
ٹام بینٹن نے کہا کہ بابر اعظم کی عمدہ کارکردگی کو دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ اُن کا شمار کیوں عالمی ٹی ٹوئٹی رینکنگ میں سرفہرست ہے۔
بابر اعظم نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں 55 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی جس کی وجہ سے سمر سیٹ نے 63 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
Top #Blast19 Run Scorers:
425 – @babarazam258
326 – @ShortDarcy
315 – Sam Hain
296 – @TomBanton18 pic.twitter.com/ptrG7H7U6h— Vitality Blast (@VitalityBlast) August 9, 2019
ویٹالٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بابر اعثم اب تک سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 8 میچز میں 42 کی اوسط اور 123 کے اسٹرائیک ریٹ سے 425 رنز اسکور کیے۔