پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کوہلی اور بابر کے موازنے پر مجھے ہنسی آتی ہے، سابق پاکستانی فاسٹ بولر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سابق اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ جب ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے ہنسی آتی ہے۔

محمد عامر نے ویرات کوہلی کو جدید دور کی کرکٹ کے دوسرے اسٹار بلے بازوں جیسے اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے ساتھ موازنہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

محمد عامر نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں آج کے دور کا سب سے بڑا بلے باز قرار دیا ہے اور جدید دور کی کرکٹ کے دیگر اسٹار بلے بازوں جیسے بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ کے درمیان موازنہ کو مسترد کردیا ہے۔

- Advertisement -

عامر کے مطابق، کوہلی کی مستقل مزاجی اور ہندوستان کے لیے تمام فارمیٹس میں میچ جیتنے کی صلاحیت انھیں اپنے ساتھیوں سے الگ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اس نسل کے عظیم کھلاڑی ہیں جب ان کے اور بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ، یا جو روٹ کے درمیان موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے ہنسی آتی ہے ہم ویرات کوہلی کا کسی سے موازنہ نہیں کر سکتے کیونکہ اس نے بھارت کے لیے اتنے میچ جیتے ہیں، جو کہ ناممکن لگتا ہے کسی ایک کھلاڑی کے لیے نہ صرف ایک فارمیٹ میں بلکہ تینوں فارمیٹس میں ویرات اس نسل کے عظیم ترین بلے باز ہیں۔

عامر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کی کام کی اخلاقیات نے انہیں تمام کھلاڑیوں سے الگ کر دیا ہے۔ 2014 میں انگلینڈ میں ان کے خراب دور کے بعد، جس طرح انہوں نے واپسی کی اور پھر اگلے 10 سالوں تک مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ کوئی معمولی کارنامہ نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں