پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جلد فارم بحال کرکے شائقین کی توقعات پر پورا اتروں گا۔
پشاور زلمی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو کیریئر میں چیلنجنگ مراحل سے گزرتا ہے میں اس سے قبل بھی مشکل وقت سے گزر چکے ہیں لیکن اس بار خراب پیچ کچھ زیادہ دیر تک چلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو ایسے وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس بار یہ تھوڑا طویل ہے میری کوشش ہے جلد فارم میں واپس آجاؤں۔
زلمی کے کپتان نے اپنے دباؤ کو تسلیم کرتے ہوئے مداحوں کی جانب سے بھرپور حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ شائقین بہت زیادہ سپورٹ فراہم کرتے ہیں اور اس کے ساتھ دباؤ آتا ہے۔ میرا مقصد ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔
مجھے پختہ یقین ہے کہ میں مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں گا۔