بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بابر اعظم کی آسٹریلیا کو مبارکباد، کیا کوہلی سے بدلہ لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کو چھٹی بار آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

آسٹریلیا نے گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کو اس کی سر زمین پر اور سوا لاکھ تماشائیوں کے سامنے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست دے کر ریکارڈ چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کینگروز کی اس شاندار فتح پر دنیا بھر سے انہیں مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بھی آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کو گزشتہ سال کوہلی کی پوسٹ کا جواب قرار دیا ہے۔

بابر اعظم نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں آسٹریلیا کو کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ فائنل میں آسٹریلیا نے کمال پُرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب صارفین نے بابر اعظم کی اس پوسٹ کو بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی جیت سے تشبیه دی۔

گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اٹھائی تھی جس پر ویرات کوہلی نے پاکستان کے فائنل ہارنے پر کہا تھا کہ انگلینڈ ہی جیت کا مستحق تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں