منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سری لنکن فاسٹ بولر نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکن ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا نے بابر اعظم کو دنیا کا نمبر ون بیٹر قرار دے دیا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، میری خوش نصیبی ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، نسیم شاہ سے کافی کچھ پوچھتا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست بیٹر ہیں جب کہ کوہلی کا 9 واں نمبر ہے، پاکستانی کپتان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ فائیو میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

تمام فارمیٹس میں بہترین اعداد وشمار اس بات کی دلیل ہیں کہ بابر اس وقت دنیائے کرکٹ کے ٹاپ بلے بازوں سے بھی آگے ہیں اور ان کی عمدہ کاکردگی سلسلہ جاری ہے، قومی کپتان تمام فارمیٹس میں ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے والے دنیا کے واحد پلیئر بھی ہیں۔

ایشیا کپ کے سلسلے میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ جس کا دنیائے کرکٹ کو انتظار ہے 2 ستمبر کو کینڈی، سری لنکا میں شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں