ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

بابر اعظم اور ذکا اشرف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر بابر اعظم اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اب سے کچھ دیر قبل قومی کرکٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ بطور کھلاڑی کھیلتا رہوں گا، پی سی بی نے جو مواقع دیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تاہم بابر اعظم اور ذکا اشرف کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی، ذکا اشرف نے کہا کہ آپ بڑے کھلاڑی ہیں ہم سب آپ کی عزت کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں آپ پر دباؤ کم کیا جائے، چاہتے ہیں کہ آپ ٹیسٹ میں بطور کپتان سفر جاری رکھیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ چاہتے ہیں آپ ملک کے لیے مزید ریکارڈ بنائیں اس لیے وائٹ بال کا دباؤ کم کررہے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلد سے مشورہ کرکے فیصلہ کروں گا۔

بابر سے ملاقات میں ٹیم کے مستقبل سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کی کپتانی کے لیے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں، عماد وسیم ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے امیدوار ہیں، شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں