اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

بابر اعظم کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، حقیقت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم جو ان دنوں اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریکارڈ ساز بلے باز اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان جو کیریئر کے برے دور سے گزر رہے ہیں اور خراب فارم کا سلسلہ اتنا دراز ہوگیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی مکمل ناکام رہے اور ایک بھی نصف سنچری تک نہ بنا سکے۔

بابر اعظم نے دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز میں مجموعی طور پر 64 رنز ہی بنائے جس میں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں صفر پر آؤٹ ان کا ہوم گراؤنڈ پر پہلا ڈک آؤٹ بھی تھا۔

- Advertisement -

اس کارکردگی پر جہاں ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے وہیں ان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے سے متعلق پوسٹس بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

اس حوالے سے پہلی پوسٹ کو ان کے گزشتہ روز دوسری اننگ میں بھی ناکامی اور 11 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ایکس سائٹ پر نظر آئی جو اس قدر فنکاری سے بنائی گئی کہ پہلی نظر میں دیکھنے والوں کو یقین آ گیا۔

اس کے فوری بعد ہی ایک اور پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بابر اعظم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم اس کا اعلان ایک دوسرے پیروڈی اکاؤنٹ سے کیا گیا تھا۔

 پاکستان کرکٹ پنڈی میں ’’دفن‘‘ ہو گئی؟ 

واضح رہے کہ ماضی قریب میں رنز کے پہاڑ کھڑے کرنے والے بابر اعظم گزشتہ 5 ٹیسٹ میچز کی 10 اننگز میں صرف 331 رنز ہی بنا سکے ہیں اور اس میں ایک بھی نصف سنچری شامل نہیں ہے۔

بابر اعظم کی ناکامی کا ذمے دار کون؟ دلچسپ تجزیہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں