لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا معروف اسپورٹنگ انگلش برانڈ گرے نکولس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انگلش برانڈ گرے نکلوس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا، بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں گرے نکولس کا بیٹ، گلوز اور پیڈ استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، کیوی کپتان کین ولیم سن اور شاداب خان بھی گرے نکولس کا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں، گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں، پریکٹس شروع ہوگی تو یہ سب پیچھے رہ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کرکٹ میں مشکل اور چیلنجنگ صورت حال سے نکلنا سیکھا ہے۔
بابر اعظم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن وہ کیریئر میں ہر چیلنج کی آزمائش کے لیے تیار ہیں، اور ہمیشہ خود پر فوکس اور یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں، اور صورت حال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن بہ طور کپتان میری ذمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں اس لیے ان کو دیکھتے ہوئے پلان کرتا ہوں۔