نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کراچی اسٹیڈیم میں فیلڈنگ کرتے ہوئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم فیلڈنگ کے دوران جلدی وکٹ ملنے پر ڈانس موو سے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
Babar got some dance move during Match
Bobby @babarazam258 ❤❤✅👑 pic.twitter.com/e7ClKbrb9r— عیشاء وارث (@Bobbyfan56258) January 2, 2023
بابر اعظم کے ڈانس موو کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور بابر کے مداح کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج کپتان موڈ میں ہے۔
https://twitter.com/stfuamnah/status/1609915323016159233?s=20&t=ltSbft0Xxfs7OS7NISz5KQ
وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کے ایک مداح نے کہا کہ ’حسن علی کی صحبت کا اثر ہے‘، جبکہ ایک اور مداح نے کہا کہ بابر اعظم شاہین شاہ کی شادی کی تیاری کررہے ہیں۔
Babar 😂😂😂😂😂 preparing for Shaheen wedding dance moves #ShaheenShahAfridi #BabarAzam𓃵 #PAKvNZ #PakistanCricket #HappyNewYear2023 #CricketTwitter pic.twitter.com/IBJmxLb7im
— Nimra Afzaal (@Nimraafzaal2) January 2, 2023
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی دوسری ویڈیوز میں بابر اعظم کو وکٹس ملنے پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
https://twitter.com/taimoorze/status/1609877029905911809?s=20&t=AAYArZ-0SfOubIBJrp6jXA