جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

بابر پر تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز اپنی کارکردگی دیکھ لیں، اعظم صدیق

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بری فارم کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بیٹے کی حمایت میں پھر بول پڑے۔

بابر کے والد اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے وہ نیشنل ٹی 20 اور پی ایس ایل میں کارکردگی دکھاکر دوبارہ واپس آجائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔

اعظم صدیق نے لکھا کہ جو چیخ و پکار کررہے ہیں ان کی اپنے دور میں کیا کارکردگی رہی ہے، پی سی بی کی ویب سائٹ ایک بار دیکھ لیا کریں، عقل مندوں کے لیے اشارہ کافی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ لوگ کہتے ہیں باپ زیادہ بولتا ہے، میں بابر کا پہلا اور آخری کوچ، ترجمان اور مینٹور ہوں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بری فارم کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پر کھل کر تنقید کرنے والوں میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف 151 رنز کی اننگز کے بعد سے بابر بڑی اننگز نہیں کھیل سکے وہ گزشتہ پانچ اننگز میں 10، 23، 29، 64 اور 23 رنز بناسکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں