منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آفتاب اقبال کی تنقید، بابراعظم کے والد بھی میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے میدانوں سے لیکر سوشل میڈیا تک اینکر آفتاب اقبال کے متنازعہ بیان کا چرچا ہے، اب بابر اعظم کے والد نے بھی ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کے والد نےانسٹا گرام کے زریعے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دن قبل محترم آفتاب اقبال نے شاید بابر کے بارے میں کچھ باتیں کردی تھیں جس کی اُنہوں نے وضاحت بھی کی اور ممکن ہے کچھ غلط فہمی ہوگئی ہو۔

اعظم صدیقی نے کہا کہ میں آفتاب اقبال کو اردو کا بہترین اُستاد مانتا ہوں اور وہ اپنے پروگراموں میں بہت زیادہ اردو کی خدمت کرتے نظر آتے ہیں۔

- Advertisement -

کپتان کے والد نے لکھا کہ ’بابر واقعی اُن کو نہیں جانتا پر میں اُن کو بڑے عرصے سے اُن کی اردو کی خدمت کی وجہ سے جانتا ہوں اور وہ بےشک مجھ سے چھوٹے ہیں پر ہمارا ادب کا رشتہ ہے اور وہ مجھے جانتے بھی نہیں، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بات کو اب بڑھاوا نہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور آفتاب اقبال کے معاملے پر عوام اور بابر سے پیار کرنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اُن کی عزت اور رائے کا احترام کریں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ٹی وی اینکر آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام کے دوران بابر اعظم کو ‘اسٹار’ ماننے سے انکار کیا اور انہیں اناپرست کپتان قرار دیا تھا۔

آفتاب اقبال نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اب میرے لیے اسٹار نہیں ہے، اس کی سیدھی سادی وجہ یہ ہے کہ اب وہ مغرور ہوگیا ہے، اس میں انا آگئی ہے، وہ کھلاڑیوں سے اختلافات رکھنے لگا ہے۔

گذشتہ روز صحافیوں کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ آفتاب اقبال کی تنقید پر کیا کہیں گے؟

صحافی کا سوال سن کر بابراعظم نے کہا کہ ‘یہ صاحب کون ہیں’, میں نے تو ان کا نام بھی نہیں سنا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azam Siddique (@azam.siddique56)

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں