ہرارے: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دل کی بات زبان پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے موجودہ دورے کے لیے بیٹسمین حارث سہیل کو مانگا تھا لیکن چیف سلیکٹر نے انہیں حارث سہیل کو نہیں دیا۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بابراعظم نے غلطی سے حارث سہیل کا نام لے لیا۔
واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان
بابراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم شکست سے خوف زدہ نہیں یکدم چار سے پانچ تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں، فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راونڈر ہے، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میں مڈل آرڈر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں زمبابوین کپتان شین ولیمز دوسرے ٹیسٹ کا بھی حصہ نہیں ہوں گے، زمبابوے بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کپتان انجری کے باعث میچ کے لیے دستیاب نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔