کراچی: دورہ جنوبی افریقہ میں شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر بھی بابر اعظم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، بابر نے سخت محنت کی جس کا صلہ اسے مل رہا ہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ بابر اعظم اپنے کھیل سے مخلص کھلاڑی ہے، پاکستان ٹیم میں بابر اعظم ایک خاص ٹیلنٹ ہے اور وہ جو اعزاز حاصل کررہا ہے اس کا مستحق ہے کیونکہ وہ اپنے کھیل میں سخت محنت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 59 گیندوں پر شاندار 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ’’شاٹس بابر مارتا ہے جھومتی پوری قوم ہے‘‘
بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئے ہیں، گزشتہ پانچ سالوں سے ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا تھا۔
یاد رہے کہ مکی آرتھر کو بابر کے کامیاب کیریئر کے پیچھے اہم افراد میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، انہوں نے قومی ٹیم کی کوچنگ اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کنگز کی کوچنگ کے فرائض انجام دیے۔