تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کا کئی برس بعد وطن واپسی کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما بابر غوری نے 2  مقدمات میں سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر  پورٹ اینڈ شپنگ اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بابر غوری نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

بابر غوری کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل پر جو بھی الزامات ہیں اور انکوائریاں ہیں وہ ملک واپس آکر مقدمات سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

عدالت عالیہ نے بابر غوری کی 2 ہفتےکیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے، عدالت نے بابر غوری کو ایک ایک لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے انہیں 14 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنےکی ہدایت کی ہے۔

خیال رہےکہ بابر غوری گزشتہ کئی برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں، سابق وزیر کے خلاف ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ کا کیس درج کر رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -