ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی سی بی کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بابر حامد نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دیا ہے جبکہ مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی، میٹنگ میں ڈائریکٹرز کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی تھی۔

- Advertisement -

بابر حامد

محسن نقوی نے ڈائریکٹر کمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

بابر حامد کو بطور ڈائریکٹر سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف واپس لائے تھے۔ اس سے پہلے وہ احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں بھی پی سی بی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں