منگل, جون 4, 2024
اشتہار

’ہوسکتا ہے کل خبر آئے بابر خود کپتانی چھوڑنا چاہتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی بری کارکردگی کے بعد اسپورٹس تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کل یہ خبر آئے کہ بابر خود کپتانی چھوڑنا چاہتے ہیں۔

سینئر اسپورٹس رپورٹر شعیب جٹ نے کہا ہے کہ مجھے جو خبریں ملی ہیں تو یہ بھی ہوسکتا ہے کل یہ خبر آئے کہ کرکٹ بورڈ تو ان کی کپتانی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے مگر بابر اعظم خود کپتانی چھوڑنا چاہتے ہیں۔ یہ بات سامنے آسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس چیز پر میں نے بہت زیادہ کام نہیں کیا اس لیے میں اس حوالے سے ابھی یقین سے نہیں کہہ رہا لیکن کچھ اسی طرح کی سن گن مجھے ملی ہے۔

- Advertisement -

سابق کرکٹرز کی رائے ہے کہ وائٹ بال کا کپتان بدل دیا جائے۔ آسٹریلیا کا ٹور چوں کہ سر پر موجود ہے تو ریڈ بال کا کپتان بابر اعظم کو ہی برقرار رکھا جائے۔

انھوں نے کہا کہ آج سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی گئی، سابق کرکٹرز نے جو ملاقاتیں کی تھیں ان میں سے ایک سابق کرکٹر کے مشورے کے بعد سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کیا گیا۔

اس موقع پر شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ اسی طرح تماشہ بنتی ہے، پوری دنیا میں یہ باتیں جارہی ہیں کہ تحقیقات کے لیے بلالیا۔ یہ تماشہ ہے اسے سکون اور آرام سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں