جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

بابر اور کوہلی میں کون زیادہ رنز بنائے گا؟ سہواگ کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

سہواگ نے ویرات کوہلی کی ورلڈ کپ میں بابر سے زیادہ رنز کی وجہ بتا دی۔

سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ نے ورلڈ کپ میں دو شاندار بلے بازوں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔

کرک بز کے ساتھ بات کرتے ہوئے سہواگ نے کرکٹ کے دو ستاروں کے متضاد نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور اس بارے میں اپنے تجزیہ پیش کیا۔ ان کے خیال میں کوہلی آئندہ ورلڈ کپ میں بابر کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

بابر اعظم کی قابلیت کو ایک قابل ذکر کھلاڑی کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے سہواگ نے اس بات پر زور دیا کہ ویرات کوہلی کو جو چیز الگ کرتی ہے وہ کھیل کے لیے ان کا بے مثال جذبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک اچھے کھلاڑی ہیں وہ بڑے رنز بنا سکتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ ویرات کوہلی میں جو رنز بنانے کی شدت نظر آتی ہے وہ کسی اور میں نظر نہیں آتی آج بھی وہ اسی جذبے اور رویے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

سہواگ نے کہا کہ جب کوہلی گراؤنڈ پر قدم رکھتے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے جیسے اس کی عمر 34 سال نہیں ہے بلکہ وہ 20 یا 22 سال کے لگتے ہیں وہ بھرپور انرجی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں اور ان کے اندر یہ یقین ہے کہ یہ میرا ورلڈ کپ ہے اور مجھے اپنے آپ کو ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ بابر اعظم اکثر اپنی ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی کا بڑا بوجھ اٹھاتے ہیں جب کہ ہندوستانی ٹیم کے پاس زیادہ متوازن بیٹنگ لائن اپ ہے جس میں کئی بلے باز اہم مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں