ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

’’بابر اعظم نے اپنی مقبولیت کھو دی ہے‘‘ ٹیم سے منسلک کس شخص نے ایسا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سینئراسپورٹس رپورٹر نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک شخص نے بتایا تھا کہ بابر پلیئرز میں اپنی مقبولیت کھوچکے ہیں۔

اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت سوچ سمجھ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون ہمارا کپتان ہے، بہت سے پلیئرز سے اس حوالے سے بات بھی کرنی چاہیے۔

شاہد ہاشمی نے بتایا کہ جب ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چنئی میں دوسرا میچ ہار گئی تھی، اس وقت قومی ٹیم ایک میچ افغانستان اور ایک جنوبی افریقہ سے ہاری تھی تو مجھے کرکٹ بورڈ سے متعلقہ اور ٹیم سے متعلقہ ایک صاحب نے کہا تھا کہ بابر اعظم نے پلیئرز میں اپنی مقبولیت کھودی ہے۔

- Advertisement -

اس شخص نے مجھ سے کہا تھا کہ بابر ایک اچھے کپتان نہیں ہیں ان کی کمیونیکیشن کی صلاحیت میں مسائل ہیں، تو جب یہ چیزیں سامنے آئیں تو بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا۔

سینئر اسپورٹس رپورٹر نے کہا کہ اسی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ذکا اشرف نے بابر کو ہٹایا ہوگا، تاہم جب شاہین آفریدی کو کپتان بنایا تھا تو شاہین کو وقت دینا چاہیے تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

انھوں نے کہا کہ شاہین کی پرفارمنس اچھی ہے، اس نے لاہور قلندرز کو دو بار لگاتار پی ایس ایل کی ٹرافی جتوائی، وہ محنت بھی کرتا ہے ہاں یہ ٹھیک ہے تھوڑی بہت ان کی بولنگ میں کمیاں تھیں۔

شاہد ہاشمی نے کہا کہ جب آپ کسی کھلاڑی کو کپتانی دیتے ہیں تو اسے صرف ایک ہی سیریز کے بعد ہی تو نہیں ہٹا دیا جاتا، نئے چیئرمین آئے اور انھوں نے کس بنیاد پر کپتان کو ہٹایا ہم میڈیا پر اس حوالے سے اتنی گفتگو نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں