پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

بابر نے کوہلی سے ملاقات میں ہونے والی اہم بات چھپا لی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ میں ویرات کوہلی سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا احوال بتا دیا۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ میچ کے بعد کوہلی سے نارمل بات چیت ہوئی تھی ان سے کرکٹ کے حوالے سے بات کی میں جب بھی ملتا ہوں تو کرکٹ پر ہی بات کرتا رہتا ہوں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی ٹور پر ہوتا ہوں تو وہاں کے بڑے کھلاڑیوں جیسے ولیمسن وغیرہ سے ملتا ہوں تو کرکٹ کے بارے میں ان کی سوچ اور خیالات کو جانتا ہوں جس سے فائدہ ہوتا ہے اور معلومات میں اضافہ ہوتا ہے

بابر نے کوہلی سے ملاقات کے احوال کو مخفی رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے ایک دو باتیں پوچھی تھیں جو یہاں بتا نہیں سکتا۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ جب ہم افغانستان سے میچ ہارے تو ہم نے بابر اعظم کو پریشان دیکھا، اس کے جواب میں پاکستانی بیٹر نے کہا کہ وہ میچ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا کیوں کہ ورلڈکپ میں افغانستان سے ہارنا کافی مایوس کن تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس میچ میں وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلے اور ہم اس طرح کی پرفارمنس نہیں دے پائے تاہم ہم نے کوشش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں