لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ بابر اعظم نے پہلئ اننگز میں مجھے کہا میں چاہتا ہوں کہ آپ آج 4 وکٹیں لیں۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے 3.3 اوورز میں صرف 18 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے نتیجے میں پاکستان نے یہ میچ آرام سے 88 رنز سے جیت لیا۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے کیوی ٹیم کو باآسانی قابو کرلیا
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مین آف دی میچ قرار دیئے جانے والے حارث رؤف کی ویڈیو پی سی بی نے شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ جب ہماری ٹیم بیٹنگ کررہی تھی تو اس دوران بابر اعظم میرے پاس آئے اور کہا کہ مجھے آج آپ سے 4 وکٹیں چاہیے۔
"@babarazam258 told me during the Pakistan innings that I will take 4⃣ wickets"@HarisRauf14 analyses his career-best figures 🙌#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/rc9NkpCZS7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2023
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جب کھیلتا ہوں تو ایک الگ خوشی محسوس ہوتی ہے، اس طرح کی کارکردگی کو پیش کرنا اہم تھا کیونکہ میں پاکستان کے لیے طویل عرصے بعد کھیل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کی پچ پر میں نے اسٹمپ ٹو اسٹمپ گیند کرنے کی کوشش کی، ہماری شروعات اچھی تھی پہلے زمان اور شاہین نے وکٹ لی تو اس سے بہت زیادہ اعتماد بڑھا۔ جب آپ کے پاس اتنا اچھا بولنگ اٹیک ہوتا ہے تو آپ کا کردار بہت زیادہ واضح ہوجاتا ہے۔
ورلڈ کپ کے حوالے سے حارث کا کہنا تھا کہ جس طرح کا رول ملے گا اس کے مطابق اپنی بولنگ کو مزید نکھارنے کی کوشش کروں گا تاکہ ورلڈ کپ میں مدد مل سکے۔