اشتہار

بابرکا سب سے بڑا آرٹ کیا ہے جو دوسرے پلیئرز میں نہیں! امام نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بہت بڑے آرٹ کے بارے میں بتادیا جس کی وجہ سے انھیں رنز بنانے میں مدد ملتی ہے۔

پاکستان ٹیم کے اوپنر نے نجی اسپورٹس چینل سے گتفگو کرتے ہوئے بتایا کہ بابر کی سب سے اچھی چیز یہ ہے ک اسے خود پر یقین بہت ہے، اسے پتا ہے کہ میں کسی بھی صورتحال سے خود کو نکال لوں گا۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کنڈیشنز کے باعث آپ کو رنز نہیں مل رہے ہوتے۔

ایسی صورتحال میں نارمل پلیئرز کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور وہ گھبرا جاتا ہے کہ میں ایسے بھی کرلوں اور وہ بھی کر لوں مگر بابر ایسا نہیں کرتا وہ پرسکون رہتا ہے۔

- Advertisement -

امالحق نے کہا کہ یہ بابر اعظم کا بہت بڑا آرٹ ہے اور یہ آسان کام نہیں ہے۔ شروع شروع میں اس کی کپتانی کی صلاحتیوں پربھی شک کیا گیا، یہ کہا گیا کیا کہ یہ تو خود غرض ہے مگر آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ آپ کس کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں۔

انھوں نے قومی کپتان کے حوالے سے مزید کہا کہ اس کی بہت ساری چیزیں اچھی ہیں جو بہت سے لوگوں کو نہیں پتا چلے گا لیکن میں نے اس کے ساتھ بہت بیٹنگ کی ہے مجھے ایسا لگتا ہے کہ اللہ رب العزت نے اسے خاص ٹیلنٹ سے نوازا ہے۔

امام الحق نے گزشتہ ایشیا کپ میں کے ایل راہول کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیٹر نے 73 بولز پر 50 رنز بنائے اگر ہمارا پلیئرز ایسا کرتا تو ہم کہتے کہ یہ خود غرض ہے ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم کس کنڈیشن میں کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی بیٹر نے کہا کہ قومی کپتان نے بہت کچھ حاصل کیا ہے وہ اپنی کرکٹ میں کافی عاجزی کا مظاہر کرتا ہے میں نے اس سے سیکھا بھی بہت ہے اور بیٹنگ میں اور بطور کپتان اس کی ٹرانسفارمیشن بھی دیکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں