تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

"شہباز شریف گھٹنے نہیں سیدھا راستہ پکڑیں”

اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن سے ایک کے سوا تمام ایشو پر مذاکرات کیلیے تیار ہیں، این آر او پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشیر اطلاعات فرخ حبیب کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ شفاف انتخابات کےلیے الیکٹرانک ووٹنگ ضروری ہے، اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، اپوزیشن حکومت کے ساتھ مل کر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں، اس سے منتخب اداروں پراعتماد بڑھے گا۔

بابراعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت سنجیدہ ہے، ای وی ایمز پرحکومت کا حتمی فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن بھی کئی ووٹنگ مشینوں کے ڈیمو لے چکا ہے، حلقوں میں ہزاروں ووٹ جعلی ہیں، الیکٹرانک مشینوں کے استعمال سے جعلی ووٹنگ کا خاتمہ ہوگا۔

مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ حکومتی قانون سازیاں آئین و قانون کےمطابق ہوئی ہیں، ہم نے اپوزیشن کو بتا دیا یہ بل واپس نہیں لیےجاسکتے، قانون سازی کےمعاملات پر کمیٹی بنانے کا کہا گیا، حکومت اس کمیٹی میں بھرپور شرکت کرے گی کیونکہ کسی دوسرے ادارے کو قانون سازی کا اختیار حاصل نہیں، صرف پارلیمنٹ کو ہی قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔

شہباز شریف کے بیان پر مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایسی جگہ کیوں جاتے ہیں جہاں انہیں پاؤں پکڑنے پڑیں؟ شہباز شریف سیدھا راستہ پکڑیں۔

اپوزیشن سے مذاکرات کے سوال پر بابراعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ ایک کے سوا تمام ایشو پر مذاکرات کیلیے تیار ہیں، این آر او پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

اس موقع پر مشیر اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کسی ملک میں جمہوریت کی بنیاد ہی شفاف انتخابات ہوتے ہیں، پاکستان میں ہر الیکشن کے بعد شورہوتاہے کہ دھاندلی ہوگئی، وزیراعظم عمران خان اس کاخاتمہ چاہتے ہیں،انتخابی اصلاحات کے حوالے سےبل ڈھائی سال سے پڑے تھے مگر اپوزیشن نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

فرخ حبیب نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن والے بغل میں چھری رکھتے ہیں اور منہ پرمیٹھے ہوتے ہیں، انہیں قانون سازی میں دلچسپی نہیں،ان کی ساری توجہ بدعنوانی کے کیسز میں کلین چٹ حاصل کرنے پرہے، اپوزیشن کا رویہ عدم تعاون کا ہے۔

Comments

- Advertisement -