اشتہار

بابراور سرفراز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سہارا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے سرفراز نے کپتان بابراعظم کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالئے۔

کپتان بابراعظم 161 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ کریز پر موجود ہے جبکہ سلمان علی آغا 3 رنز ناٹ آؤٹ پر ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

آج پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور 48 رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھا، عبداللہ شفیق 3، شان مسعود 7 اور امام الحق 24 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعد ازاں 110 کے مجموعے پر سعود شکیل بھی 22 رنز پر چلتے بنے۔

کپتان بابراعظم کا ساتھ دینے طویل عرصے بعد ٹیم میں شامل ہونے والے سرفراز احمد آئے، دونوں بیٹرز ٹیم کی ڈوبتی نیا کو پار لگانے کی کوشش میں لگ گئے، اسی دوران کپتان بابر اعظم نے سنچری اسکور اور ان کا بھرپور ساتھ دینے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردکھایا۔

بابراورسرفرازکےدرمیان5ویں وکٹ کیلئے196رنزکی شراکت قائم ہوئی، سرفرازاحمد86رنزکی شانداراننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسویل اوراعجازپٹیل نے2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے 1وکٹ حاصل کیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں