تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بابر کی سنچری سے کئی ریکارڈز پاش پاش

رنز کی مشین قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی سنچری اننگز نے کئی ریکارڈز پاش پاش کر دیے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرتے ہی بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر ‏کی پہلی سنچری جڑی۔

جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی ‏افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل ‏کرلیا، بابر اعظم نے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے ‏‏15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد ‏شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا۔

بابراعظم نے ہدف کے تعاقب میں بطور کپتان سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے ‏نام کیا ہے۔ ‏

قومی کپتان نے پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری بنان کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ‏ہے جب کہ وہ تیسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے سنچری بنائی۔ اس سے قبل احمدشہزاد اور محمد ‏رضوان مختصر فارمیٹ میں سنچری بنا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -