ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

’بابر کی دوستی نے فائدے سے زیادہ نقصان پہنچایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی دوستی سے انہیں فائدے سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ذاتی تعلقات کے بجائے کارکردگی اورمہارت اہمیت رکھتی ہے جو قومی اسکواڈ میں کھلاڑی کی جگہ کا تعین کرتے ہیں۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ قومی ٹیم میں میری شمولیت بابر اعظم نے نہیں کی سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق نے مجھے ٹیم میں شامل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ میری دوستی آج سے نہیں یہ تب سے ہے جب ہم دونوں نے انڈر 15 کے ٹرائلز دیے تھے میں تب ہی ٹیم میں آیا تھا جب بابر اعظم کپتان بنے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس نے مجھے ٹیم میں شامل کیا۔

عثمان قادر نے کہا کہ مجھے ٹیم میں لانے والے سابق کپتان و کوچ مصباح الحق تھے میں نے پہلے بھی کہا تھا بابر نے مجھے ٹیم میں شامل نہیں کیا اور کیوں کریں گے؟ یہ ان کی ٹیم نہیں پاکستان کی ٹیم ہے۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ اگر تنقید بابر اور میری دوستی کے ارد گرد ہے تو مجھے پہلے کبھی ٹیم سے باہر نہیں ہونا چاہیے تھا، درحقیقت بابر کی دوستی نے مجھے فائدے سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے کیونکہ اس دوستی نے ہمیشہ ہم دونوں پر یکساں دباؤ ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان قادر نے 23 ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ میں ملک کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے آخری بار 25 ستمبر 2022 کو انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں