اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رہنما بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کےسابق رہنما بابراعوان سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نےاپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوبذریعہ ڈاک بھجوادیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ بابراعوان کی جانب سے استعفیٰ میں وجوہات تحریر نہیں کی گئیں۔
بابر اعوان نےاستعفے کے متن میں لکھا ہے کہ میں اپنی مرضی سے آرٹیکل 64 ایک کے تحت مستعفی ہو رہا ہوں، سینیٹ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز رہی۔
بابراعوان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےپیپلز پارٹی کے سابق رہنما بابر اعوان نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے21 سال کی رفاقت کے بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سےاستعفیٰ دیا۔
فردوس عاشق اعوان کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت
یاد رہےکہ گزشتہ ماہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
واضح رہےکہ فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف کی شمولیت کےبعد پیپلزپارٹی کےرہنما نذر گوندل اور صفدر وارئچ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔