اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

عرفان خان کے بیٹے بابل کا والد کی برسی سے قبل اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے و نوجوان اداکار بابل خان نے والد کی برسی سے ایک روز قبل اہم پیغام جاری کر دیا۔

بابل خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے والد عرفان خان کی پُرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی فیملی کیلیے لڑنے کا عہد کیا۔

نوجوان اداکار نے تصاویر کے کیپشن میں والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے نہ صرف مجھے جنگجو بننا سکھایا بلکہ محبت اور مہربانی کے ساتھ رہنما بھی سکھایا۔

- Advertisement -

’آپ نے مجھے امید سکھائی اور آپ نے مجھے لوگوں کیلیے لڑنا سکھایا۔ آپ کے پرستار ایک فیملی ہیں اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنے لوگوں اور اپنے خاندان کیلیے اُس وقت تک لڑوں گا جب تک آپ مجھے اپنے پاس نہیں بلا لیتے۔‘

بابل خان نے آخر میں لکھا کہ میں ہار نہیں مانوں گا اور میں آپ سے بے حد محبت کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Babil (@babil.i.k)

29 اپریل کو عرفان خان کی برسی ہے۔ نامور اداکار کی سال 2020 میں اسی تاریخ کو نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کے باعث موت ہوگئی تھی۔

والد کی وفات کے بعد بابل خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ نوجوان اداکار کو آخری بار نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز ’دی ریلوے مین‘ میں دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں