پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے اپنے بیٹے کے انتقال کی غلط وجہ بتانے والوں کو بددعا دے دی۔
اداکار ببرک شاہ کے چار سالہ صاحبزادے زاویار ڈوبنے کی وجہ سے انتقال کرگئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے کی انتقال کی غلط وجہ شیئر کرنے لگیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’زاویار گھر میں نہیں بلکہ جس علاقے میں ہم رہائش پذیر ہیں وہاں کے غیرقانونی طور پر بنے مچھلیوں کے تالاب میں گر کر انتقال کرگیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جس نے بھی میرے بیٹے کے انتقال پر یہ الفاظ کہے ہیں اللہ اسے اپنے دو بیٹے دفنانے کی توفیق دے۔‘
ببرک شاہ نے کہا کہ ’اس دن بیٹا پاس آیا تو میں کام کررہا تھا اس نے مجھ سے کچھ کہنا چاہا تو میں نے کہہ دیا کہ والدہ سے جار کر بات کرلو پھر وہ ڈرائنگ روم سے نکل کر باہر چلا گیا اور مین گیٹ کھول کر تالاب کی طرف چلا گیا پھر اچانک اس گہرے تالاب میں جاگرا۔‘
اداکار کے مطابق کچھ دیر کے بعد پریشانی کے عالم میں ڈھونڈنے لگے تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’زاویار ہمیں تنگ کرنے کے لیے گھر میں پہلے بھی چھپ جاتے تھے ہم سمجھتے رہے کہ گھر میں چھپے ہوں گے پہلے تو گھر میں تلاش کرتے رہے بعد میں ایک طرف سے چیخنے کی آواز سنائی دی تو میں بھاگ کر باہر کی طرف گیا۔
ببرک شاہ نے کہا کہ ’جب دیکھا تو بیٹا 9 فٹ گہرے تالاب میں ڈوب چکا تھا میں نے اسے سی پی آر دینا چاہا لیکن اس کی ساس بحال نہ ہوئی تو میں سمجھ گیا کہ لخت جگر دنیا میں نہیں رہا لیکن اہلیہ کی تسلی کے لیے ڈاکٹرز کے پاس لے گئے جہاں انہوں نے بھی موت کی تصدیق کردی۔