تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بابری مسجد کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دے دیں

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کے خلاف دائر ہونے والی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ایس اے بودے کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے نظر ثانی کے حوالے سے دائر ہونے والی درخواستوں کے حوالے سے اپنے چیمبر میں کیس کی سماعت کی۔

رپورٹ کے مطابق بینچ کے دیگر ججز میں سنجیو کھنا، ڈی وائی چند، اشوک بھشن اور ایس عبدالنذیر شامل تھے، بابری مسجد کیس کا فیصلے دینے والے چار ججز بھی بینچ میں شامل تھے جنہوں نے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے دائر کی گئی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اپیل دائر کرنے والے کسی بھی شخص نے براہ راست فریق کا ذکر نہیں کیا، قانون کے مطابق یہ درخواستیں ناقابلِ سماعت ہیں لہذا انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 27 برس بیت گئے

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جمعیت علماء ہند، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت دیگر درخواست گزار شامل تھے۔ تمام نظر ثانی درخواستوں میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہندو جماعتوں کے غیر قانونی اقدامات کو دوام بخشا، بابری مسجد کی شہادت میں بھی ایسے ہی لوگوں کا ہاتھ شامل تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وہاں پر مندر بنانے کا حکم جاری کیا تھا، عدالتی فیصلے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -