منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

انتہا پسند ہندوؤں نے رام مندر کی تعمیر کیلئے پتھر پہنچادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایودھیا : بھارت میں انتہاء پسند ہندوؤں نے شہید بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لئے بیس ٹن پتھر پہنچا دیا ہے۔ مسلمانوں نے وزیر اعظم مودی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایودھیا میں انتہاء پسند ہندو بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے لئے برسوں سے کوشاں ہیں۔ وشوا ہندو پریشد نے رام مندر کی تعمیر کے لئے پتھر متنازعہ مقام پر پہنچا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے مندر کی تعمیر کا وقت قریب آگیا ہے۔ ہندو انتہا پسند نے کہا کہ امید ہے آئندہ لوگوں کی جانب سے ہی پتھروں کا عطیہ آئے گا، جیسے ہی حکومت کی طرف سے حکم ملے گاتعمیرشروع کر دیں گے۔

مسلم رہنما ہاشم انصاری کاکہنا ہے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔انہوں نے وزیراعظم مودی سے سوال کیا کہ وہ اس سلسلے میں کیا کر رہے ہیٰں۔

یاد رہے کہ چھ دسمبرانیس سو بانوےمیں انتہاء پسند ہندوؤں نے بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔ جس کے بعد پھوٹنے والے فرقہ وارانہ فسادات میں تین ہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا ۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دے رکھا ہے کہ متنازع مقام پر کسی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں لیکن سخت گیر ہندو تنظیمیں وہاں مندر کی تعمیر کی تیاری میں مصروف ہیں۔

انتہاپسند ہندوؤں کے اس اقدام پر انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کوئی سازش تو نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں