جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’عذرا کے ’عمل‘ سے بے بی باجی بے ہوش ہوگئیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں عامل اور عذرا کے عمل کرنے پر بے بی باجی بیہوش ہوگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’عذرا بے بی باجی کے پہنے ہوئے کپڑے عامل کے کہنے پر جلا دیتی ہیں جس کے بعد نماز پڑھتے ہوئے بے بی باجی بیہوش ہوجاتی ہیں۔‘

بے بی باجی اسما سے کہتی ہیں کہ ’پتا نہیں کیا ہوا ہے میری طبیعت بہت خراب ہورہی ہے۔‘

اسما ساس کو سنبھالتے ہوئے فرحت اور عذرا بھابھی کو کہتی ہیں کہ جلدی آئیں امی کی طبیعت بہت خراب ہورہی ہے۔‘

عذرا عمل کرنے کے بعد گھبرا رہی ہوتی ہیں اور اپنی دوست کو کہتی ہیں کہ ’مجھے تو اتنی گھبراہٹ ہورہی ہے جب سے عمل کرکے آئی ہوں، میرا تو دل ہول رہا ہے۔‘

کیا بے بی باجی کو پتا چل جائے گا کہ عذرا کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تھی؟ کیا عذرا اپنی چالبازیوں سے باز آجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں