اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں عذرا نے اسما کا راز فاش کردیا۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ واصف اور فرحت کی منگنی کی تقریب میں عذرا، اسما کا راز سب کو بتادیتی ہیں۔‘
بے بی باجی ہونے والی بہو فرحت سے سب کا تعارف کرواتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’عذرا اور ابو سے تو پہلے تم مل چکی ہو یہ تمہاری چھوٹی جیٹھانی اسما ہے۔‘
یہ سن کر عذرا فوراً بولتی ہیں کہ ’ارے امی آپ کو کیا ہوگیا ہے یہ دونوں تو پہلے مل چکی ہیں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’اسما تم نے امی کو نہیں بتایا اس دن کھانے پر فرحت بھی تمہارے ساتھ گئی تھی۔‘
اسما، عذرا کی طرف دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ لیکن عذرا مزید کہتی ہیں کہ ’ولید، واصف، فرحت، اسما، سمن سب ساتھ ہی ہی تو تھے امی آپ کو یہ بات نہیں پتا۔‘
بے بی باجی بات بناتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مجھے معلوم ہے بس ذہن سے نکل گیا تھا۔‘ اس پر عذرا کہتی ہیں کہ ’آپ کی یادداشت کو کیا ہوگیا ہے آپ تو سالوں پرانی باتیں یاد رکھتی ہیں لیکن یہ ذہن سے کیسے نکل گیا۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’کبھی کبھی عذرا ایسا ہوجاتا ہے۔‘ عذرا کہتی ہیں کہ ’میں سمجھ گئی۔‘
کیا عذرا ساس کی نظر میں اسما کو گرانا چاہتی ہیں؟ کیا عذرا اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گی؟ یہ جانے کے لیے بے بی باجی کی اگلی قسط دیکھیں۔