ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’جمال نے عذرا کو گھر سے نکال دیا؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں جمال نے عذرا کو گھر سے نکال دیا۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’عذرا، بے بی باجی کو گھر سے نکال دیتی ہیں جس کے بعد وہ اولڈ ایج ہوم میں جاکر رہنے لگ جاتی ہیں۔‘

بے بی باجی ’اولڈ ایج ہوم میں اپنی دوست سے کہتی ہیں کہ وہ اب باقی کی زندگی یہیں گزاریں گی۔‘

تاہم 61 ویں قسط کے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ چھوٹے بیٹے ولید کراچی پہنچتے ہیں اور جمال کے گھر جاتے ہی والدہ کو آوازیں دینے لگ جاتے ہیں۔

اولڈ ایج ہوم میں بے بی باجی کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو دوست ان سے کہتی ہیں کہ ’آپ اپنے چھوٹے بیٹے کو فون کرکے بلالیں اس پر بے بی باجی کہتی ہیں کہ میں اس پر بوجھ نہیں بننا چاہتی۔‘

ولید والدہ کو ڈھونڈتے ہوئے بڑے بھائی واصف کے گھر جاتے ہیں وہاں جاکر انہیں یہی کہا جاتا ہے کہ وہ جمال کے بھائی کے گھر موجود ہیں تاہم کسی طرح ولید اولڈ ایج ہوم پہنچ جاتے ہیں اور انہیں پتا چل جاتا ہے کہ والدہ کو عذرا بھابھی نے ہی گھر سے نکالا ہے۔

ولید کہتے ہیں کہ ’جب آپ میری ماں کو دھکے دے کر گھر سے نکال رہی تھیں تب آپ کو احساس نہیں ہوا کہ وہ ہم سے بڑی ہیں۔‘ یہ سن کر عذرا کہتی ہیں کہ ’ہم نے ساری زندگی کا اس بڑھیا کا ٹھیکا نہیں اٹھایا ہوا۔‘

یہ سننا تھا کہ جمال بیوی عذرا کو بالکل اسی طرح ہاتھ پکڑ کر گھر سے باہر نکالتے ہیں جیسے عذرا نے ان کی والدہ کو گھر سے باہر نکالا تھا۔

’بے بی باجی میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی کل شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں