پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

’اندازہ نہیں تھا ’بے بی باجی‘ اتنا مقبول ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کا کہنا ہے کہ اندازہ نہیں تھا کہ بے بی باجی ڈرامہ اتنا مقبول ہوگا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں بے بی باجی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ثمینہ احمد اور اسما کا کردار ادا کرنے والی سنیتا مارشل نے حالیہ انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق گفتگو کی۔

ثمینہ احمد نے کہا کہ ڈرامہ اچھا لگا تھا، ٹیم اچھی تھی لوگ اچھے تھے، عبداللہ نے کہا تھا آپ یہ کردار ضرور کریں لیکن سچی بات یہ ہے کہ اندازہ نہیں تھا کہ ڈرامہ اتنا مقبول ہوجائے گا۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ثمینہ احمد نے کہا کہ ساس بہو کے اور بھی ڈرامے ہوتے ہیں جس میں تشدد دکھایا جاتا ہے لیکن اس میں ایسا نہیں ہے جو بھی باتیں ہیں وہ باتوں میں ہی ہیں۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ ’ڈرامے سے متعلق ہم اندازے لگاتے ہیں کہ لیکن یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ہٹ ہوگی یا فلاپ ہوگی، ہمیں لگتا ہے کہ یہ ڈرامہ تو ہٹ ہی ہوگا لیکن وہی فلاپ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’بے بی باجی کی کہانی ایسی ہے اس پر پہلے بھی ڈرامے بن چکے ہیں مجھے ایسا لگتا تھا کہ لوگ اسے دیکھیں گے ضرور لیکن اتنا بڑا ہٹ نہیں ہوگا لیکن ہم حیران ہیں کہ یہ اتنا ہٹ ہوگیا۔‘

سنیتا مارشل نے کہا کہ ’ڈرامے میں یہ سب دکھایا گیا ہے جو اس وقت معاشرے میں چل رہا ہے، بہت سارے لوگ خود کو اس کردار سے ریلیٹ کررہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کی آخری قسط آج شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں