ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ناظرین کا انتظار ختم ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈارمہ سیریل بے بی باجی کے سیزن 2 کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے ’بے بی باجی‘ سیزن 2 کے سیٹ سے مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس ڈرامے کے تمام پرانے کاسٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکار سعود قاسمی، جویریہ سعود، جنید نیازی، فضل حسین، سیدہ طوبیٰ اور حسن احمد کو دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی بی ٹی ایس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ”بے بی باجی“ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ 2023 میں نشر ہوا جس میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

’بے بی باجی‘ کی کہانی خاندان کے ارد گرد گھومتی تھی، جس میں خاندان کے اندر ہونے والے روز مرہ کے مسائل کو حقیقی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

’ بے بی باجی‘ کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی تھی جبکہ تحسین خان نے اس کی ہدایات دی تھیں اور دوسرے سیزن کو بھی انہوں نے ہی مکمل کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں