بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

کہانی ابھی باقی ہے، بے بی باجی کے مداحوں کا انتظار ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کے سیزن 2 کا انتظار کرنے والے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے ’بے بی باجی‘ کے سیزن ٹو کے کرداروں طوبیٰ انور، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی اور حسن احمد کی ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ سیزن ٹو جلد نشر کیا جائے گا۔

ویڈیو میں طوبیٰ انور (فرحت) کہتی ہیں کہ تمہیں میرا بالکل خیال نہیں ہے، واصف کہتے ہیں کہ تمہیں کیا لگتا ہے ہمارا رشتہ اتنا کمزور ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

- Advertisement -

اداکار جوڑی یہ کہتی ہے کہ ڈائریکٹر سین کٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یار وہ واصف اور فرحت والی کیمسٹری نہیں آرہی ہے۔

طوبیٰ کہتی ہیں کہ سر وہ یہاں نہیں ملے گی اس کے لیے آپ کو سیزن ٹو کا انتظار کرنا پڑے گا، حوصلہ رکھیں جلد آئے گا بے بی باجی بس چند دن اور انتظار کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

سوشل میڈیا صارفین بھی بے بی باجی کے سیزن ٹو کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی جویریہ سعود (عذرا) کو یاد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بے بی باجی میں ثمینہ احمد، سعود، جویریہ سعود، عینا آصف، سنیتا مارشل، حسن احمد، طوبیٰ انور جنید جمشید نیازی ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں