ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

’تمہاری عادت بھی عذرا بھابھی کی طرح ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں واصف نے اہلیہ فرحت کو عذرا بھابھی کا طعنہ دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’ولید بھائی واصف کے گھر آم لے کر آتے ہیں، واصف بھائی سے مل کر کہتے ہیں کہ کب آئے۔‘ ولید کہتے ہیں کہ بس ابھی آیا ہوں آم آئے تھے جمال بھائی نے بھیجے ہیں۔‘

واصف کہتے ہیں کہ ’یہ تو وہی آم ہیں جو ابو کے دوست ملتان سے بھیجتے تھے۔‘ ولید کہتے ہیں کہ ’ہاں دیکھو ابو کے انتقال کے بعد بھی ان کو یاد تھا۔‘

وہ اہلیہ سے کہتے ہیں کہ ’فرحت یہ آم کاٹ کر لے آؤ، ناشتہ میں اور ولید ساتھ بیٹھ کر کریں گے۔‘

فرحت کہتی ہیں کہ ’واصف پہلے چیک کرلو کہیں عذرا بھابھی نے آم کے پیٹی میں تعویز رکھ کر تو نہیں بھیج دیے، جب سے میرے بیڈ کے نیچے سے تعویز نکلے ہیں میں بہت ڈر گئی ہیں اسی لیے مجھے ان کی بھیجی ہوئی ہر چیز پر شک ہوتا ہے۔‘

واصف کہتے ہیں کہ ’ہر بات کے پیچھے مت پڑا کرو جاؤ آم کاٹ کر لے کر آؤ۔‘

ولید بھائی سے کہتے ہیں کہ ’نصیر بھائی کو دکان الگ نہیں کرنی چاہیے تھے ان کی وجہ سے جمال بھائی کو بہت ڈھارس تھی بالکل اکیلے ہوگئے ہیں، واصف کہتے ہیں کہ ’وہ اکیلے نہیں ہیں تم ہو ناں ان کے ساتھ اور جس کے ساتھ تم جیسا بھائی ہو وہ کبھی اکیلا نہیں ہوسکتا۔‘

’فرحت ’اے سی‘ دیکھنے کا کہتی ہیں کہ تو ولید کہتے ہیں کہ کیا ہوا ہے میں دیکھ لوں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ تم تو رہنے ہی دو پچھلی بار تم سے کام کہا تھا تم نے عذرا بھابھی کو پتا نہیں کیا بول دیا انہوں نے فون کرکے مجھے باتیں سنائیں۔‘

ولید کہتے ہیں کہ ’میں نے تو کچھ نہیں کہا۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’رہنے دو ولید ہم خود دیکھ لیں گے۔‘

یہ سن کر واصف کہتے ہیں کہ ’تم اندر جاؤ میں آکر دیکھتا ہوں۔‘ ولید کہتے ہیں کہ واصف بھائی میں نے کچھ نہیں کہا۔’ وہ کہتے ہیں کہ ’یہ صرف عذرا بھابھی پر غصہ ہے تم اس کی باتوں کا برا مت منایا کرو۔‘

ولید کہتے ہیں کہ ’گھر میں سب سے چھوٹا ہوں ناں کسی کی بات کا برا منانے کا حق تو میں نے پیدا ہوتے ہی کھو دیا تھا۔‘

ولید جانے لگتے ہیں کہ تو واصف انہیں روک کر پیسے دینے لگتے ہیں، ولید کہتے ہیں کہ ’پیسے نہیں چاہئیں، مجھے میرا بھائی چاہیے، یہ کہہ کر ولید چلے جاتے ہیں۔‘

بھائی کے جانے کے بعد واصف اہلیہ سے کہتے ہیں کہ تمہاری عادت بھی عذرا بھابھی کی طرح ہے۔‘

بے بی باجی میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں