موسم سرما کے طوفان کے دوران امریکا میں سڑک کنارے بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم سرما کے طوفان کے دوران ایک پولیس افسر کی مدد سے نیو جرسی کی سڑک کے کنارے ایک صحت مند بچی کی پیدائش ہوئی۔
سپارٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ آفیسر کرسٹوفر بوٹا نے جیفرسن کے ساتھ شہر کی سرحد کے قریب روٹ 15 کے کنارے پر ایک خاتون کو فوری طبی مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
سپارٹا فرسٹ ایڈ اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچا اور ماں اور نوزائیدہ کو موریس ٹاؤن میڈیکل سینٹر پہنچایا۔ بوٹا نے دو دن بعد خاندان کے ساتھ فالو اپ کیا اور تصدیق کی کہ ماں اور بچی صحت مند ہیں اور ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں موسم سرما میں مختلف ریاستوں میں طوفان کے باعث نظام زندگی برُی طرح متاثر ہوتا ہے تاہم ریسکیو اور پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں فوری طور پر کی جاتی ہیں۔