جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اسپتال عملے کا علاج سے انکار، چنگ چی رکشا میں بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں اسپتال عملے کی مبینہ غلفت کے باعث خاتون نے سول اسپتال کے باہر موٹر سائیکل رکشا میں بچے کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیاس کالونی کی رہائشی 32 سالہ سدرہ کو اہل خانہ زچگی کے لیے اسپتال لائے تو ڈاکٹر نے خاتون کا علاج نہیں کیا اور مریضہ کو گھر روانہ کردیا۔

اسپتال عملے کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد غریب مریضہ جیسے ہی گھر کے لیے موٹرسائیکل رکشا میں روانہ ہوئی تو اُسے درد کی شدت کا احساس ہوا اور طبیعت خراب ہونے لگی۔

سول اسپتال کے باہر کھڑے چنگ چی ڈرائیور اور قریبی کھڑے افراد نے اسپتال عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا تو انتظامیہ نے مریضہ کا علاج کرنے سے صاف انکار کردیا اور نہ ہی زچگی کے لیے عملے کو بھیجا۔

اسپتال انتظامیہ کی بے حسی کو دیکھ کر چنگ چی کےمالک اور شہریوں نے موٹرسائیکل رکشا کو پردے سے ڈھانپ دیا اور اس دوران خاتون نے بچے کو جنم دیا، جس کے بعد بھی اسپتال عملے نے مریضہ کو داخل نہ کیا اور گھر روانہ کردیا۔

ویڈیو دیکھیں

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی منت سماجت کرتے رہے مگر کسی نے کوئی توجہ نہیں دیا اور ایمرجنسی کے باوجود لیبر روم میں داخل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ایم ایس نے اسپتال عملے کی مبینہ غلفت پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

پڑھیں: سکھر: خاتون نے رکشا میں بچی کوجنم دے دیا، آکسیجن نہ ہونے پر نومولود جاں‌ بحق

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچے اور ماں کی طبیعت بہتر ہے، انہوں نے رحم دل چنگ چی مالک کا شکریہ ادا کیا کہ اُس نے زچگی کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں